علی باقری کنی نے پیر کے روز ویانا میں الکزينڈر شلنبرگ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
آسٹریا میں تعینات ایران کے سفیر عباس باقر پور جو اس ملاقات میں بھی موجود تھے، نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے امور اور ویانا مذاکرات کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
باقرپور نے اس ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے دونوں اطراف کے مشترکہ مفادات پر زور دیا گیا، ویانا میں جاری مذاکرات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ہم مذاکرات کی میزبانی میں آسٹریا کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔
ایران پہلے دو مسودے اور ایک حتمی پیکج پیش کر کے اپنے مطالبات واضح کر چکا ہے اور اب اس کے دیگر فریقوں کی باری ہے کہ وہ اپنا سیاسی فیصلہ کریں۔
مذاکرات کا موجودہ دور 7 دسمبر 2021 کو شروع ہوا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی چیف جوہری مذاکرات کار کی آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
15 فروری، 2022، 3:32 PM
News ID:
84651883
ویانا، ارنا - ویانا میں جاری جوہری مذاکرات میں موجود ایرانی وفد کے سربراہ نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
متعلقہ خبریں
-
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارتکاری کے امور؛
آسٹریا ایران سے اقتصادی تعلقات کے فروغ میں دلچسبی رکھتا ہے
ویانا، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارتکاری کے امور جو ویانا میں ایران کے مذاکراتی…
-
ایران ویانا میں پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے: امیر عبداللہیان
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی پیشرفت میں تعاون کے لیے جاپان کے عزم اور…
آپ کا تبصرہ